ابنا: مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے سفیر علی اصغر سلطانیہ نے مغربی ذرائع ابلاغ میں ایران کی طرف سے یورینیم افزودگی کے بارے میں پروپیگنڈہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورینیم کی افزودگی کا مقصد ملک کے اسپتالوں میں ادویات اور طبی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی کا کام بین الاقوامی انسپکٹروں کی موجودگی میں انجام پارہا ہے انھوں نے کہا کہ پہلے سے اعلان کے مطابق 20 فیصد یورینیم کی افزودگی تہران ریئکٹر کے لئے ضروری ہے کیونکہ اس ریئکٹر کے ذریہ ملک کے اسپتالوں کی ادویات اور طبی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ مغربی میڈيا میں پروپیگنڈہ گمراہ کن ہے اور اس بے بنیاد پروپیگنڈے کے پیچھے سیاسی مقاصد پنہاں ہیں۔........ /169